35

یورپی یونین عمران خان کو سمجھا کر حکومت سے مزید محاذ آرائی روکے: انٹرنیشنل کرائسز گروپ

یورپی یونین عمران خان کو سمجھا کر حکومت سے مزید محاذ آرائی روکے: انٹرنیشنل کرائسز گروپ

یورپی یونین عمران خان کو سمجھا کر حکومت سے مزید محاذ آرائی روکے: انٹرنیشنل کرائسز گروپ

عمران خان نے  مغرب مخالف بیانیے کے نقصانات پر کرنے کیلئے یورپی یونین اور رکن ممالک سے رابطہ کیا ہے، لہٰذا یورپی یونین   عمران خان کو تصادم کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہ کرے: رپورٹ — فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین عمران خان کو سمجھائے کہ حکومت سے محاذ آرائی روک دے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر  یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے عمران خان کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ کہ پہلے ہی عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، اگر انہوں نے حکومت سے محاذ آرائی جاری رکھی تو اس کے بہت سارے خطرات اور نقصانات ہو سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے مغرب مخالف سازشی بیانیے سے ہونے والے نقصانات کو پر کرنے کیلئے یورپی یونین کے رکن ممالک سے بھی رابطہ کیا ہے، لہٰذا یورپی یونین کو چاہیے کہ عمران خان کو تصادم کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ خطرات کے بارے میں آگاہ کرے اور انہیں مزید محاذ آرائی سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں