ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں 38

ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

ریلیوں کے دوران شرکا نے پاک فوج کے عظیم شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کی— فوٹو: اے پی پی
ریلیوں کے دوران شرکا نے پاک فوج کے عظیم شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کی— فوٹو: اے پی پی 

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرانوالا، فیصل آباد، سرگودھا، بہاول پور، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور باجوڑ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

ریلیوں میں سول سوسائٹی، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، ریلیوں کے دوران شرکا نے پاک فوج کے عظیم شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کی۔

گوجرانوالا میں بچوں نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا اور پاک فوج کے جوانوں کو پھول پیش کیے۔

کوئٹہ میں نوجوانوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی جبکہ شکارپور میں نکالی گئی ریلی میں بھی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

حافظ آباد، سرگودھا اور لودھراں میں تاجروں، وکلاء، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں