احتجاج میں جن کی موٹرسائیکلیں جلیں انہیں نئی موٹرسائیکل دیں گے: شرجیل میمن
احتجاج میں جن کی موٹرسائیکلیں جلیں انہیں نئی موٹرسائیکل دیں گے: شرجیل میمن
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کے پیسے ان ہی دہشتگردوں سے وصول کیے جائیں گے، دہشتگردوں کی شناخت ہوچکی ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس کا حساب کون دیگا، پولیس والوں پر تشدد کیا گیا، کیا لوگوں کو چھوڑدیا جائے گا؟ بد ترین طریقے سے املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو تھیلے بھر بھر کر ضمانت دی جارہی ہے، ہمیں اور ہمارے رہنماؤں کو تو سالوں گزر جانے کے باوجود ضمانت نہیں ملتی تھی، یہ دہرا معیار ختم ہونا چاہیے۔