36

زمان پارک میں آپریشن کلین اپ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نےکنٹرول سنبھال لیا

زمان پارک میں آپریشن کلین اپ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نےکنٹرول سنبھال لیا

زمان پارک میں آپریشن کلین اپ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نےکنٹرول سنبھال لیا

زمان پارک سے اکا دکا کارکن بھی غائب ہوگئے جب کہ خیمے اکھڑ گئے، اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے، آنے اور جانے والوں کی اینٹری بھی ہونے لگی ہے__فوٹو: فائل
زمان پارک سے اکا دکا کارکن بھی غائب ہوگئے جب کہ خیمے اکھڑ گئے، اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے، آنے اور جانے والوں کی اینٹری بھی ہونے لگی ہے__فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک  میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر  کنٹرول حاصل کرلیا۔

زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کی دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا اور زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا اور  رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔

دوسری جانب زمان پارک سے اکا دکا کارکن بھی غائب ہوگئے اور ان کے خیمے اکھڑ گئے، اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے، آنے اور جانے والوں کی اینٹری بھی ہونے لگی ہے۔

زمان پارک کے ارد گرد کی سڑکوں سے رکاوٹیں بھی دور کر دی گئیں ۔ 

دوسری جانب عمران خان اپنے گھر کے اندرونی حصوں کی تلاشی نہ دینے کی ضد پر قائم ہیں، انہوں نے سرکاری ٹیم کو سرچ آپریشن سے روک دیا۔

اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہاکہ عمران خان کو 2200مطلوب افراد کی فہرست دے دی ہے جن میں عمران خان کا بھانجا حسان نیازی بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں