شیخوپورہ، پولیس تحفظ مرکز میں اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)
پولیس تحفظ مرکز میں اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری- ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے گم ہوئی 9 سالہ بچی کو اسکے والدین کی تلاش کر کے حوالے کر دیا گیا- تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس تحفظ مرکز شیخوپورہ اور انکی ٹیم نے شب و روز محنت کے بعد فیصل آباد سے گم ہوئی 9 سالہ بچی کو اسکے والدین کی تلاش کر کے حوالے کر دیا،
اس موقع پر پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور والدین نے اپنی گم شدہ بچی ملنے پر ڈھیروں دعائیں دیں- انچارج تحفظ مرکز اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسنین بشیر نے میڈیا کو بتایا کہ فیصل آباد سے گم ہوئی 9 سالہ بچی جو کہ اپنے گھر کا پتہ بھی نہیں بتا سکتی تھی کو ہمیشہ کی طرح اپنی خدمات عوام کے لئے سر انجام دیتے ہوئے دن رات ایک کرکے بچی کے والدین کو تلاش کرکے حوالے کر دیا گیا ہے،
اسسٹنٹ سب انسپکٹر حسنین بشیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پولیس تحفظ مرکز کے دروازے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کھلے ہیں، میں اور میری ٹیم عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہیں، میری اولین ترجیح عوام کی پریشانیوں کو حل کرنا اور مظلوموں کو انصاف دلوانا ہے