39

قبائلی ضلع مہمند میں انسداد پولیومہم کا آغاز

قبائلی ضلع مہمند میں انسداد پولیومہم کا آغاز

ضلع مہمند ۔
قبائلی ضلع مہمند میں انسداد پولیومہم کا آغاز ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کا علاقے کے لوگوں سے مہم کو کامیاب کرانے کیلئے تعاون کی اپیل۔مہم 26 مئ تک جاری رہیگا۔ُڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رفیق حیات۔
مہممد ضلع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج 22 مئ سے شروع کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر رفیق حیات کے مطابق پولیو مہم 26 مئ 5 دن تک جاری رہیگا۔جس میں 5 سال سے کم عمر کے 112178 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائنگے۔جس کیلئے ٹوٹل۔445 ٹیمیں بنائ گئ ہے جس میں 408 موبائل۔26 فیکس اور 11 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔DHO رفیق حیات کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب کرانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں

اور اس مہم میں ضلع انتظامیہ کے تمام ادارے۔بلدیاتی نمائندے۔ مقامی علمائے کرام۔ علاقائ مشران ۔میڈیا نمائندگان مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ ضلع مہمند کے تمام علاقے میں پولیو مہم جاری رہیگا۔ باجوڑ ۔پشاور اور چارسدہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی توجہ دی گئ ہے تاکہ کوئ بھی بچہ پولیو قطروں سے رہ نہ جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پولیو مہم میں فیلڈ میں کام کرنے والے اہلکاروں کونمایا کارکردگی کی بنیاد پر۔انعامی شیلڈ اور۔سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے تھے۔جبکہ مشران پر ھائ جین کیٹس بھی تقسیم کئے گئے تھے۔
ڈپٹی کمیشنر ڈاکٹراحتشام الحق اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر رفیق حیات نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ ضلع مہمند میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کے مقررہ ٹیمیوں سے تعاون کریں تاکہ یہ علاقہ اور تمام ملک پولیوجیسے خطرناک بیماری سے ہمیشہ کیلئے پاک ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں