جامع مسجد میاں محمد بخش بڑجن میں جاری معاملات پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت کروا دی 37

جامع مسجد میاں محمد بخش بڑجن میں جاری معاملات پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت کروا دی

جامع مسجد میاں محمد بخش بڑجن میں جاری معاملات پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت کروا دی

اسلام گڑھ (نامہ نگار) جامع مسجد میاں محمد بخش بڑجن میں جاری معاملات پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے دونوں فریقوں کے درمیان مصالحت کروا دی۔مسجد شریف کی سرپرستی حضرت علامہ مولانا پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی کے سپرد کر دی گئی۔مسجد میں خطیب و امام کا اہتمام آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین فرمائیں گے۔امام و خطیب کے وظیفہ کے لیے اہلیان بڑجن پیر صاحب سے تعاون بھی کریں گے

۔جامع مسجد بڑجن کے خطیب علامہ احمد رضا،ماسٹر محمد معروف،ماسٹر محمد انور،ماسٹرمحمد ریاض نے پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی کی سر پرستی میں مصالحت کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر معاونین میں ڈاکٹر محمد فریاد،ساجد محمود،حافظ خادم حسین،حافظ عبدالمجید،محمد ادریس،قمر شہزاد،بابو غلام فرید،ذیشان ضمیر،حاجی سلطان محمود،محمد سرفراز بھی موجود تھے۔حضرت علامہ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے کہا

کہ امام و خطیب کا بندو بست ہمیشہ فیض پور شریف سے کیا جائے گا۔انھوں نے دونوں فریقوں کو محبت بھائی چارے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و سکون اور پیار سے محبت سے رہیں۔اگر کسی جگہ کوئی دینی مسئلہ آتا ہے تو مجھے بتائیں میرا فرض اور ذمہ داری ہے کہ میں اپ کی شریعت کے مطابق راہنمائی کروں۔اس موقع پر تحریری شکل میں معاہدہ تمام حاضرین بڑجن سے دستخط کروانے کے بعد پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں