41

ان لینڈ ریونیو سرکل 02 کمپنیز کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ گرینڈ آپریشن شروع

ان لینڈ ریونیو سرکل 02 کمپنیز کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ گرینڈ آپریشن شروع

اسلام گڑھ(نامہ نگار) ان لینڈ ریونیو سرکل 02 کمپنیز کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ گرینڈ آپریشن شروع۔ نیشنل سیونگ سنٹر میرپورکے اکاونٹ کو منجمند کرتے ہوئے(19004262)ایک کروڑ نوے لاکھ چار ہزار دو صد باسٹھ روپے کی ریکوری کی۔ سردار ظفر محمود صاحب کمشنر ان لینڈ ریونیو ساوتھ زون، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ساوتھ زون میڈم ڈاکٹر شازیہ حبیب صاحبہ اور ڈپٹی کمشنر میڈم مدیحہ بتول صاحبہ کی طرف سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر ناصر محمود اور محمد لقمان جرال انسپکٹران ان لینڈ ریونیو نے ڈیفالٹر محکمہ کے خلاف سیکشن 140 کو بروئے کار لاتے ہوئے

اکاونٹ کو منجمند کرکے ٹیکس کی ریکوری کی۔ڈپٹی کمشنر میڈم مدیحہ بتول صاحبہ نے میڈیا نمائندگان سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کی بروقت اداہیگی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ٹیکس کی بروقت اداہیگی قانونی کاروائی سے بھی بچا جا سکتا ہے اچھے اور مہذب شہری اپنا ٹیکس بروقت ادا کرتے ہیں۔ جس کو محکمہ بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں