83

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی قیادت میں خانیوال پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی قیادت میں خانیوال پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری

خانیوال 30مئی 23 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی قیادت میں خانیوال پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ تلمبہ مہر اخلاق احمد لنگڑا نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نشہ مخالف مہم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروشوں اور 03 ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے 01 کلو 200 گرام چرس اور 250 لیٹر شراب معہ چالوبھٹی برآمدکر لی گئیں ہیں

جبکہ رائفل M223‘ رائفل 44 بور اور پسٹل 30 بوربھی برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ یہ بات ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتائی گئی جس کے مطابق ڈی پی او رانا عمر فاروق نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا اور امن قائم رکھنا پولیس کی اوّلین ترجیح ہے‘ خانیوال پولیس جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ ہر صورت یقینی بنائی گی‘

وقت کا تقاضا ہے کہ پولیس کی نشہ مخالف مہم کو آگے بڑھانے کے لئے سماج کا ہر فرد اپنا مثبت کردار نبھائے تاکہ منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنایا جاسکے اگر معاشرے سے نشے سمیت دیگر برائیوں کا خاتمہ کرنا ہے تو سب کو مل کر اپنی اپنی ذمے داری کا احساس اور مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ تلمبہ مہر اخلاق احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے آئندہ بھی جرائم و کرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں