105

ٹریفک پولیس کے ظالمانہ رویے کے خلاف مہمند گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

ٹریفک پولیس کے ظالمانہ رویے کے خلاف مہمند گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

ضلع مہمند / ٹرانسپورٹر احتجاج
ٹریفک پولیس کے ظالمانہ رویے کے خلاف مہمند گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج،بلا وجہ روکنے اور رات کے وقت غیر قانونی پرچوں سے تنگ آگئے ہیں،جمعہ تک پولیس نے ظالمانہ رویہ ترک نہیں کیا تو شدید احتجاج کرینگے۔۔عارف اللہ صدر مہمند گڈز ٹرانسپورٹ کی میڈیا سے بات چیت

ضلع مہمند گڈز ٹرانسپورٹ یونین ،ٹرک ڈرائیور اور ماربل یونین کی جانب سے ٹریفک پولیس کے ظالمانہ رویے ،بلا وجہ روکنے اور رات کے وقت غیر قانونی پرچوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مہمند گڈز یونین کے صدر حاجی عارف اللہ، چیئرمین زیت اللہ، نائب صدر قاری سجاد، ماربل ایسوسی ایشن کے صدر طاہر خان اور
ٹرک ڈرائیورز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ٹریفک پولیس اہلکار بلا وجہ لوڈ گاڑیوں کو پورا دن روکنے ہیں جس سے گاڑیاں تباہ ہوگئی ہے جبکہ شام کے بعد جرمانوں کی کوئی جواز نہیں ہے حالانکہ رات کے وقت جرمانے غیر قانونی ہے اور بند ہے۔ ان غیر قانونی ٹیکس اور جرمانوں کی وجہ سے آئے روز ہڑتال، روڈ بندش سے منرل ٹھیکداروں کی روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہے ہیں۔ ان غیر قانونی جرمانوں اور ٹیکسوں کی وصولی سے اس دفعہ منرل ٹھیکہ لینے کے لئے کوئی تیار نہیں ہیں۔

حکومت کی خزانے کو کروڑوں روپے کی بھی نقصان ہورہی ہے۔ صدر عارف اللہ نے کہا کہ اس بارے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں سارے معاملات طے ہوئے تھے اس کے باوجود ڈی پی او مہمند کی جانب سے ٹریفک پولیس اپنے ظالمانہ رویے سے باز نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ائندہ جمعے کے روز تک ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو اسکے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا اور ضلع بھر میں ہر قسم ٹرانسپورٹ کا مکمل پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔ اس کی ساری زمہ داری پولیس پر ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں