پاکستان کا آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ختم ہونے کا خدشہ 39

پاکستان کا آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ختم ہونے کا خدشہ

پاکستان کا آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ختم ہونے کا خدشہ

پاکستان کا آئی ایم ایف قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ختم ہونے کا خدشہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدے کی معیاد 30 جون ہے۔ فوٹو فائل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدے کی معیاد 30 جون ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ نویں اقتصادی جائزے کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدے کی معیاد 30 جون ہے جو بڑھائی نہیں جا سکتی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر کے بیان کوپاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے، آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=QkHZD0ATOXI&t=15s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں