ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں ریونیو کے سلسلے میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کی میٹنگ ہوئی
خانیوال/جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں ریونیو کے سلسلے میں تحصیل جہانیاں کے پٹواریان کی میٹنگ ہوئی، اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر نے کی. تعارفی نشت کے بعد تحصیلدار جہانیاں محمد اقبال پہوڑ نے مالیاتی ریکوری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل جہانیاں مالیاتی ریکوری میں ہمیشہ ضلع بھر میں سر فہرست رہا ہے
اس کے لئے لمبرداران اور معززین علاقہ ہمیشہ تعاون کرتے ہیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے کہا کہ ہماری سب سے پہلی ترجیحات میں سے اپنا کام ایمانداری، ذمہ داری اور صدق دل سے عوام کی خدمت کریں اور فیلڈ میں سے کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے. مزید انھوں نے کہا کہ فیلڈ میں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مجھ اسسٹنٹ کمشنر کو فوراً آگاہ کریں. اس دوران قانونگو، واصل باقی نویس اور ریونیو فیلڈ سٹاف موجود تھا