36

شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم کی عمران خان پر تنقید

شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم کی عمران خان پر تنقید

شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، وزیراعظم کی عمران خان پر تنقید

عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصوروار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے: شہباز شریف۔ فوٹو فائل
عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصوروار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے: شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی 9 مئی کے واقعات میں اپنے قصور وار ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے گمراہ کن الزامات لگا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  پولیس کو بدنام کرنےکی تازہ چال پر کوئی غلطی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نئی حرکات پر مجھے کوئی حیرانی نہیں ہے، جو شخص ریاستی اداروں کے خلاف گندی زبان استعمال کر سکتا ہے اور حساس اداروں پر حملہ کر سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو بدنام کرنےکی کوششوں کے پیچھےعمران خان کی بدنیتی چھپی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگوں کو تشدد پر اکسا سکتا ہے، ریاستی علامتوں، فوجی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے اور شہدا کی یادگاروں کو گرا سکتا ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ایسا شخص صرف نفرت، تقسیم اور جھوٹ پھیلاتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Iu3NJFQoGNc&t=890s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں