ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے: پیمرا 51

ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے: پیمرا

ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے: پیمرا

ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے: پیمرا

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ائیر ٹائم نہ دیا جائے۔

پیمرا کی جانب سے تمام چینلز کو احکامات جاری  کیے گئے ہیں کہ نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آؤٹ کیا جائے ، 9 مئی کے واقعات میں وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا، ایک سیاسی جماعت کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا، چینل پر نفرت انگیز تشدد کے پیروکاروں اور منصوبہ سازوں کو وقت نہ دیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ  تشدد، نفرت آمیز اور نقصِ امن پر اکسانے والے بیانات پر پابندی ہے ، ماسوائے مخصوص حالات کے تمام شہریوں کو آزادیٔ اظہار رائے کا حق ہے ، چینلز کو تاکید کی جاتی ہے کہ پیمرا قوانین، آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=QkHZD0ATOXI&t=15s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں