49

کنیلی ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے سولہ تعلیمی اداروں میں آٹھ لاکھ کی کتب ویونیفارم کا عطیہ کیا گیا

کنیلی ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے سولہ تعلیمی اداروں میں آٹھ لاکھ کی کتب ویونیفارم کا عطیہ کیا گیا

اسلام گڑھ (نامہ نگار)کنیلی ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے سولہ تعلیمی اداروں میں آٹھ لاکھ کی کتب ویونیفارم کا عطیہ کیا گیا۔تعلیم ہر بچہ کا حق ہے۔جہالت کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تعلیم کا حصول ضروری ہے۔موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنا غریب کے لیے مشکل ہے۔غریب بچوں کو کتب اور یونیفارم مہیا کرکے ان کی معاونت کی ہے۔کنیلی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین فاروق احمد رضا نے کہا کہ کنیلی ویلفئیر ٹرسٹ کا مشن غربت کا خاتمہ ہے جس کے خاتمہ کے لیے طلباء وطالبات کو کتب اور یونیفارم مہیا کی جاتی ہیں

تاکہ غریب ہاتھ پھیلانے کے بجائے مہذب طریقہ سے خود باعزت کمانے کے قابل ہو سکے۔اس سال تعلیم کے لیے کثیر تعداد میں غریب طلباء وطالبات کو آٹھ لاکھ مالیت کی کتابیں،کاپیاں اور یونیفارم اداروں میں تعینات سٹاف کی معاونت سے دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں تمام معاونین ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوںؤ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں