76

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں ریونیو کے متعلقہ سائلین کے مسائل سننا اور ایک ہی چھت کے نیچے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے عادل عمر

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں ریونیو کے متعلقہ سائلین کے مسائل سننا اور ایک ہی چھت کے نیچے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے عادل عمر

خانیوال/جہانیاں (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا . سائلین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے. کثیر تعداد میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر نے کی . اس موقع پر تحصیلدار محمد اقبال پہوڑ ،نائب تحصیلدار حاجی محمد اقبال ، اسسٹنٹ لینڈ ریکارڈ آفیسر مدثر خان اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ 2 بجے تک ایک ہی چھت کے نیچے موجود رہا .

اس دوران درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بروقت سہولیات فراہم کی گئی . اس دوران خود اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے درجنوں کلائنٹس کے مسائل سنیں اور خصوصاً بزرگوں اور خواتین کے مسائل کے بارے فوری قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ڈومیسائل برانچ کو ہدایت کی کہ جو بھی سائل ڈومیسائل کے لیے آئے سائل کو آج ہی پہلی فرصت میں ڈومیسائل کا اجراء کریں مذید انہوں نے کہا

کہ عوامی خدمت کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے مسائل سننا اور فوری ریلیف دینا ہے . عوامی خدمت کھلی کچہری میں بروقت سہولیات ملنے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر کے عوام دوست اقدام کو سراہا. اس موقع پر گرداور حلقہ ، واصل باقی نویس ، ریونیو فیلڈ سٹاف اور کثیر تعداد میں سائلین بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں