51

ممتاز یوسفزئی کی ملی مشر آفتاب خان شیرپاو سے ملاقات

ممتاز یوسفزئی کی ملی مشر آفتاب خان شیرپاو سے ملاقات

اسلام آباد(بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے رہنما ممتازخان یوسفزئی نے گذشتہ روز ملی مشر اور قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمدخان شیرپاو سے ملاقات کی، وطن کور اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ممتازخان یوسفزئی نے ملی مشر کی پشتون قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا میں مردم شماری میں مبینہ بے ضابطگی، اور صوبائی حقوق کے حوالے سے تحفظات اور مطالبات پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،

ملاقات میں متازخان یوسفزئی نے ملی مشر کو سوات میں امن و امان کی صورت حال بارے آگاہ کیا اور ان سے کردار ادا کرنے کی استدعا کی جس پر آفتاب احمد شیرپاو نے یقین دلایا کہ اس حساس مسئلے پر وہ وزیراعلی اور وزیراعظم سے بات کرینگے، ممتاز خان یوسفزئی نے صوبہ خیبرپختونوا میں آٹے کے بحران کا نوٹس لینے اور وزیراعظم سے بات کرکے آٹے اور گندم کی ضلع بندی اور صوبہ بندی ختم کرانے پر ملی مشر آفتاب شیرپاو کا شکریہ ادا کیا، وطن کور اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد ممتازخان یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے

ملاقات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ ملی مشر خصوصا” پشتونوں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور انکے حل کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آمدہ انتخابات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ اتفاق ہوا کہ اگلے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے، عوام خصوصا” نوجوانوں کا رجحان قومی وطن پارٹی کی طرف ہے، ان شاءاللہ انتخابات میں سوات سمیت پورے خیبرپختونخوا سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے

اور حکومت تشکیل دیکر صوبے کی عوام کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرینگے، ایک سوال کے جواب میں ممتازخان یوسفزئی نے کہا کہ ملی مشر نے واضع طور پر کہا ہے کہ آج کل جن پارٹیوں پر دباو ہے اور انکے ورکر مایوس ہورہے ہیں انکو مایوس نہیں ہونا چائیے صوبے کی توانا آواز قومی وطن پارٹی موجود ہے ان شاءاللہ صوبے کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دینگے، قومی وطن پارٹی برسراقتدار آکر عوام کو بہتر روزگار، امن، تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کرے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں