دھابیجی ، کوسٹل ہائی وے گوٹھ کرم علی کلمتی بلوچ کی زمین پر بااثر لینڈ مافیا آفتاب پھٹان کا قبضہ کی کوشش
ٹھٹھہ نمائندہ
دھابیجی ، کوسٹل ہائی وے گوٹھ کرم علی کلمتی بلوچ کی زمین پر بااثر لینڈ مافیا آفتاب پھٹان کا قبضہ کی کوشش ، گوٹھ کے مکینوں کا صیفل کلمتی ، عبدالستار کلمتی ، مبارک کلمتی کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
تفصیلات کیمطابق دھابیجی ، کوسٹل ہائی وے کی سروے زمین پر یوسی بھنبھور کے ضلع کونسل ممبر عبدالسلام پھٹان کے چچا آفتاب پھٹان کی جانب سے زمین پر قبضہ کیخلاف مقامی گوٹھ کرم علی کلمتی کے مکینوں نے صیفل کلمتی ، عبدالستار کلمتی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری سروے بلاک 168 اور 145 پر بااثر لینڈ مافیاز کے اہم کارندے آفتاب پھٹان قبضہ کرنا چارہا ہے
، مذکورہ زمین سروے اور ہماری ہے ، ریوینیو ڈپارٹمنٹ سے ملکر مذکورہ شخص قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے ، جبکہ ردعمل پر ہمیں جھوٹے کیس میں پھنسانے سمیت دیگر دھمکیاں بھی دے رہا ہے ، ہم اپنی زمین پر کسی صورت قبضہ نہی ہونے دیں گے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے یہ زمین دوست محمد شیخ کے نام پر ریکارڈ میں موجود ہے ، جسکے بعد اب آفتاب پھٹان جھوٹے کاغذات بنواکر مذکورہ زمین ہتھیانا چاہ رہا ہے ۔
مظاہرین نے وزیراعلی سندھ ، بورڈ آف روینیو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے کاغذات فائل کو رد کرتے ہوئے مذکورہ زمین سے قبضہ خالی کراکر دیا جائے ، بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا