40

پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے سابق ٹکٹ ہولڈر علی عباس گل نے پارٹی چھوڑ دی

پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے سابق ٹکٹ ہولڈر علی عباس گل نے پارٹی چھوڑ دی

پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے سابق ٹکٹ ہولڈر علی عباس گل نے پارٹی چھوڑ دی

ایک سال سے عمران خان کا فوج مخالف بیانیہ دیکھ رہا تھا، اس بیانیے کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا: سید علی عباس گل/ فوٹو سوشل میڈیا
ایک سال سے عمران خان کا فوج مخالف بیانیہ دیکھ رہا تھا، اس بیانیے کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا: سید علی عباس گل/ فوٹو سوشل میڈیا

شیخوپورہ: تحریک انصاف کے شیخوپورہ کے حلقے سے ایم پی اے کے سابق امیدوار نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

جیونیوز کے مطابق  سید علی عباس گل آغا شیخوپورہ کے حلقے پی پی 137 سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر تھے۔

ایک بیان میں علی عباس گل نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے عمران خان کا فوج مخالف بیانیہ دیکھ رہا تھا، اس بیانیے کی وجہ سے 9 مئی کا واقعہ رونما ہوا، فوج ہمارا فخر ہے، کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

سانحہ 9 مئی

سانحہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں پارٹی رہنما عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بہاولپور کے حلقہ پی پی247 سے چوہدری احسان الحق نے پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کیا جب کہ حلقہ پی پی 248 سے ڈاکٹر محمد افضل نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا، دونوں رہنما مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر منتخب اور پرویزالٰہی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، دونوں کو 14 مئی کے انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ دیے تھے۔

عمران خان کو کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟

9 مئی کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ریاستی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا، اس دوران پرتشدد مظاہرین نے قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں