کسی سے زیادتی نہیں کی، رانا ثنا کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا: شہریار آفریدی
کسی سے زیادتی نہیں کی، رانا ثنا کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا: شہریار آفریدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا کہنا ہےکہ میں نے رانا ثنا اللہ کو جیل میں نہیں ڈالا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا تھا۔
اس پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ واضح کردوں میں نے رانا ثنا اللہ کو جیل میں نہیں ڈالا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس کے سربراہ میجر جنرل ہیں، اے این ایف نے انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر رانا ثنااللہ کو گرفتارکیا، اے این ایف کے پاس رانا ثنا اللہ کے خلاف سب کچھ تھا، میں نے کبھی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔
“اللہ سے ہونے کا یقین جن کو ہوتا ہے اللہ انکو سرخرو کرتا ہے، اللہ میری دھرتی ماں کو قائم رکھے، اللہ آپکو آزماتا ہے، جب آپ حق و سچ پر ہوں رب آپکے لئے کافی ہوتا ہے” ۔ شہریار آفریدی کی عدالت پیشی کے موقع پر گفتگوpic.twitter.com/y7dsdragzT
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) June 17, 2023
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریاست ماں ہوتی ہے اور ماں بچوں کو دھتکارتی نہیں، اللہ میری دھرتی ماں کو قائم رکھے، آپ حق سچ پر ہوں تو رب ہی آپ کے لیےکافی ہوتا ہے، جو پارٹی چھوڑ گئے ان سے متعلق کچھ نہیں کہوں گا، لوگ کس حالت میں پارٹی چھوڑ کرگئے یہ تو اللہ ہی جانتا ہے، یہ آزمائشیں آتی ہیں، اللہ ہم سب کو سرخرو کرے۔
اس حوالے سے اس وقت کے وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے بارہا میڈیا پر آکر دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں کہ رانا ثنا اللہ ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں تاہم وہ کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔