42

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور بلال افضل کی ضلع خانیوال آمد

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور بلال افضل کی ضلع خانیوال آمد

خانیوال (سعید احمد بھٹی)
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزراء ایس ایم تنویر اور بلال افضل کی ضلع خانیوال آمد
صوبائی وزراء کی زیر صدارت ڈی سی کے دفتر میں اہم اجلاس
کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو بھی اجلاس میں شریک
ڈپٹی کمشنر کی صوبائی وزراء اور کمشنر کو ضلع میں کپاس کی کاشت،صحت و تعلیم کی سہولیات بارے بریفنگ

سٹیٹ آف دی آرٹ جنوبی پنجاب کے پہلے آٹزم سنٹر اور خانیوال جمخانہ کے قیام بارے بھی آگاہ کیا

کپاس کی بمپر کراپ کے لئے جعلی زرعی ادویات اور کھاد مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھاجائے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر

جعلی زرعی ادویات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ، ایس ایم تنویر

کپاس کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں فیلڈ میں رہیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت
صاف نیت اور سچے دل سے کام کرکے لوگوں کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکتی ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اضلاع میں عوامی خدمت کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس و ایکسائز ٹیکسیشن بلال افضل
محکمہ ایکسائز کو پراپرٹی ٹیکس کی وصولیاں بڑھانے کی ہدایت کردی:بلال افضل
کام چور ایکسائز افسران و انسپکٹرز کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، بلال افصل
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے صوبائی وزراء کو محکمانہ کارکردگی بارے آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں