36

میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان پارٹی عہدوں سے فارغ

میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان پارٹی عہدوں سے فارغ

میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر پی ٹی آئی ارکان پارٹی عہدوں سے فارغ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ صنوبر فرحان میئر کراچی کے الیکشن والے روز غیر حاضر رہی تھیں۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سٹی کونسل رکن ثمرین ناز کو صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لیکر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

جماعت اسلامی نے میئر کراچی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے جبکہ میئر کراچی کے الیکشن کے حوالے سے ایک درخواست سندھ ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

https://youtu.be/qbrpOL-HOQc

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں