43

 پوٹھہ کاکڑہ یوتھ گروپ کا اجلاس گزشتہ روز بریڈفورڈ میں منعقد ہوا

 پوٹھہ کاکڑہ یوتھ گروپ کا اجلاس گزشتہ روز بریڈفورڈ میں منعقد ہوا

بریڈفورڈ،اسلام گڑھ (نامہ نگار) پوٹھہ کاکڑہ یوتھ گروپ کا اجلاس گزشتہ روز بریڈفورڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت حافظ ارشد نے کی اجلاس کی ابتداء تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبولؐ سے کی گئی سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد شبیر کشمیری نے سرانجام دیئے، اجلاس میں کاکڑہ پوٹھہ یوتھ گروپ کا نام تبدیل کر کے کاکڑہ پوٹھہ ویلفیئر ٹرسٹ رکھا گیا اجلاس میں مقررین محمد شبیر کشمیری نے کہا کہ ٹرسٹ کی ممبرشپ جلد شروع کی جائے گی

ٹرسٹ کا بنیادی مقصد تعلیم کو عام کرنا اور نادار لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ حافظ ارشد نے کہا کہ ہم ٹرسٹ کو مضبوط کریں گے اور مختلف علاقوں کے دوریکر کے ممبر شپ بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹرسٹ ٹیم میں شامل ہوں اور زیادہ فنڈز اکھٹے ہو سکیں تاکہ تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلباء کی بھرپور مالی مدد کی جا سکے

تاکہ وہ مالی حالات کی کمزوری کی وجہ سے تعلیم کو خیرآباد نہ کہہ دیں کیونکہ پاکستان میں شدید مالی مشکلات کی وجہ سے دو وقت کی روٹی لوگوں کے لیے مشکل ہو گئی ہے۔ وہاں لاکھوں روپے خرچ کر کے تعلیم جاری رکھنا غریب بچوں کے لیے ناممکن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے یہ ضرورت محسوس کی ہے کہ اپنے علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ممبر شپ کے بعد اگلے مرحلے میں الیکشن بھی کروائے جائیں گے اجلاس میں محمد ادریس،حاجی ظہور احمد،حاجی افضل،عمیر احمد،عامر شہزاد،غلام فرید سمیت دیگر نے شرکت کی
اجلاس کے آخر میں حاجی کرامت مرحوم اور فیصل مرحوم کے ایثال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں