35

سرعام چوکوں میں پھانسی دیکر یا گولیاں مار کر لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کی جائے،سید صابرحسین راجوروی

سرعام چوکوں میں پھانسی دیکر یا گولیاں مار کر لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کی جائے،سید صابرحسین راجوروی

اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) اخبارات میں آئے روز انسانی سمگلروں جو کہ امریکی ریاستوں جن میں کینیڈا، نیویارک اوریورپی ملکوں یونان، مالٹا ،رومانیہ ، اسپین س سمیت ملائشیا،انڈونیشیا، ہانک کانگ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں جاکر پیسے کمانے کے سہانے خواب دکھا کر سمندری جان لیوا موجووں اور جنگلی درندوں کے حوالے کرنے والے انسانی سمگلروں کے خلاف آئے روز خبریں شائع ہوتی رہی

مگر کوئی اثر نہ ہوا اب سانحہ یونان کا ذمہ دار کون ؟؟؟سانحہ یونان انسانی سمگلنگ میں ملوث کرداروں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرکے الٹالٹکاکر گولی مار دی جائے تاکہ آئندہ پاکستان اور آزادکشمیر میں انسانی سمگلنگ کی جرات پیدا نہ ہوسکے ۔پاکستان اور آزادکشمیر کا ان انسانی سمگلروں نے نام بدنام کرکے رکھ دیا جائے ۔انٹرنیشنل اخبارات اور خبروں کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ انسانی سمگلنگ پاکستان اور آزادکشمیر سے کی جاتی ہے ۔اسلیے یہ کسی معافی کے لائق نہیں ہیں اور انہیں سزاد ی جائے

ان خیالات کا اظہار یا حی یاقیوم ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیر کے صدر سید صابرحسین راجوروی نے پریس نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے اس موقع پرکہا کہ ملک کی تمام چار اور پانچ بڑی ایجنسیوں کے نمائندے پورے ملک کے کونوں کونوں میں منڈلاتے رہتے ہیں کیا انکو ان ایجنٹوں کی خبریں نہیں ہوتیں اس موقع پر ان کے ہمراہ منیر حسین کیانی ،عبدالرائوف قمر ، اورنگزیب نقیبی ،حاجی عبدالمجید اور دیگر نے بھی سید صابرحسین راجوروی کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعظم آزادکشمیر ،سپریم کورٹ پاکستان ،سپریم کورٹ آزادکشمیر اور ان کے ماتحت عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا

کہ ہے کہ ان انسانی سمگلروں کے خلاف اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے سرعام چوکوں میں پھانسی دیکر یا گولیاں مار کر لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کی جائے۔حکومتی اور انتظامی سطح پر انسانی سمگلروں کے اس دھندے کو بند کروانے اور ایکشن لینے کی سخت اقدامات کروانے کی ضرورت ہے تاکہ موت کا کھیل بند ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں