قبائلی ضلع مہمند تحصیل پنڈیالئ میں مال مویشی کے تنازعہ پر فائرنگ 38

قبائلی ضلع مہمند تحصیل پنڈیالئ میں مال مویشی کے تنازعہ پر فائرنگ

قبائلی ضلع مہمند تحصیل پنڈیالئ میں مال مویشی کے تنازعہ پر فائرنگ

قبائلی ضلع مہمند تحصیل پنڈیالئ میں مال مویشی کے تنازعہ پر فائرنگ۔فائرنگ میں ایک بھائی جان بحق دوسرا شدید زخمی۔زخمی پشاور منتقل۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈیالی عیسی خیل میں جان پرست،امان اللہ اور فریق دوم طارق خان،یخیی خان کے درمیان مال مویشی پر تنازعہ پیدا ہوا۔فریق دوم سے دو بھائی فاروق اور زاہد شاہ پسران امان اللہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوچکے ہیں۔دونوں کو غلنئی ہسپتال پہنچایا گیا۔

مگر زاہد شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جبکہ دوسرا بھائی فاروق خان شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او پنڈیالئ عنایت خان، ایڈیشنل ایس ایچ او عبید اللہ باری نفری کیساتھ موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں رکھ لیا۔پولیس نے مخالف فریق کے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں