آنے والا دور ہمارا ہے، ن لیگ اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی: نوازشریف
آنے والا دور ہمارا ہے، ن لیگ اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی: نوازشریف
سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آنے والا دور ہمارا ہے اور ن لیگ اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔
دبئی میں نواز شریف سے مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ لیگی اماراتی وفد کی قیادت سینیئر رہنما غلام مصطفیٰ مغل نے کی۔
نوازشریف نے مسلم لیگ امارات کی قیادت اورپاکستانی برادری کےکردارکو سراہا اور کہا کہ پاکستانی برادری کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا اہم جزو ہے۔
وفد سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔
مسلم لیگ ن امارات کے وفد نے نواز شریف سے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا عزم کیا اور مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
لیگی عہدیداروں کا کہنا تھاکہ نواز شریف کوپھرسے ملک کی قیادت سنبھالتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کئی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے دوست ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کیے ہیں۔