ملک بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ 32

ملک بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ملک بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ملک بھر میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون سسٹم کے تحت شدید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت 3 جولائی سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 سے 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ 5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

حکام کے مطابق 7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ 4 سے7 جولائی تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ 6 سے 8 جولائی کو  موسلادھار  بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کونقصان پہنچ سکتا ہے، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=6-b5yOC8jaw&t=320s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں