38

قرآن مجید کی بے حرمتی پر او آئی سی سنجیدہ ردعمل دے- محمد عرفان مشتاق

قرآن مجید کی بے حرمتی پر او آئی سی سنجیدہ ردعمل دے- محمد عرفان مشتاق

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)

قرآن مجید کی بے حرمتی پر او آئی سی سنجیدہ ردعمل دے- ان خیالات کا اظہار ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک شیخوپورہ محمد عرفان مشتاق نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب سے دوران گفتگو اپنے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللٰہ کا کلام اور انسانیت کے لئے ذریعہ ہدایت ہے اسلئے جملہ عالم اسلام کو چاہئیے کہ قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے کی سعی کریں

اور امت محمدی کو متحد کرنے میں موثر کردار ادا کیا جانا انتہائی ناگزیر ہوچکا ہے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جانا چاہئیے جہاں ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائےتاکہ آئندہ ایسی مذموم حرکت کی جسارت کرنے کی کسی شخص کو جرات نہ ہوسکے- انہوں نے مزید کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوشش کی جاتی ہے اور یہ حرکت ناقابل معافی جرم ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملزم نے گھٹیا حرکت کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے

– محمد عرفان مشتاق کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ شرق و غرب اور دنیا کے کونے کونے میں مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام کا پیغام امن پہنچایا، ڈاکٹر طاہرالقادری ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ عالم اسلام کو متحد کرنے کے لئے کام کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں