ہائے وے حادثہ اموات کے اسباب پر غور 48

انسانوں سےمدد کی طلب اور ننھے ہرن کا اظہار تشکر ملاحظہ کیجئے

انسانوں سےمدد کی طلب اور ننھے ہرن کا اظہار تشکر ملاحظہ کیجئے

ابن بھٹکلی
۔ +96656277707

ایک ہائی وے سے ملحق جنگل میں جنگلی بیل ڈالیوں درمیان پھنسی اسکی اپنی ماں کی مدد کے لئے ہرن کا ننھا بچہ پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو اشارہ کر روکتا رہا، گاڈیاں آتی رہیں جاتی رہیں… کسی نے اس طرف توجہ نہ دی۔

آخر کار جب ایک کار سوار کو کچھ احساس ہوا تو اس نے گاڑی روک دی. ہرن کے بچے نے رکتی گاڑی کو دیکھ جنگل کی طرف منھ کرکےدو قفم جنگل کی طرف چل کر اس سے مدد کی گوہاڑ کی سگنلز سمجھتے ہوئے گاڑی سے ایک بچہ اتر کر اس ہرن کے بچے کے پیچھے چل دیا۔ وہاں جاکر دیکھا کے اسکی ماں درختوں کی ٹہنیوں میں جکڑی ہوئی ہے۔ لڑکے نے اپنے والدین کو بھی بلاکر ہرن کو آزاد کرنے کی کوشش کی۔ پہلے تو ٹہنیوں میں جکڑے ہرن نے انسان کو اپنا دشمن سمجھ تعاون نہ کیا

لیکن جب اسے احساس ہوا کہ انسان اس کی مدد کرنے آئے تو ٹہنیوں کو ادھر ادھر کر اسے آزاد کرانے میں ہرن نے بھی تعاون کیا۔ اور جب ہرن آزاد کیا گیا تو وہ جنگل کی طرف بھاگنے لگا اور اس کے ساتھ بھاگتے اس کے بچے نے نہ صرف رک کر بلکےچند قدم واپس اس لڑکے کے قریب تک آکر، اسکے سامنے بیٹھے ہوئے گویا ایک اعتبار سے اس کی ماں کو آزاد کرانے کے لئے اس لڑکے کا تشکر ادا کیا۔ اور جب لڑکا آگے بڑھ کر اس ہرن کے بچے کے سر کو سہلایا تو پھر اپنے ماں ہرن کے ساتھ جنگل میں چلا گیا۔

دیکھئے ایک بے زبان جنگلی ہرن کے بچے نے کیسے جھاڑیوں میں پھنسی اپنی ماں کی مدد سر راہ دوڑتی گاڑیوں والے انسان سے نہ صرف لی بلکہ اپنا کام ہونے پر کس طرح سے اظہار تشکر بھی ادا کرتے ہوئے ہم ناشکرے انسانوں کو ہم ہر احسان کرنے والوں کو تشکر کیسے جھک کر تقریباً محسن کے قدموں پر پڑتے ہوئے، کیا جاتا ہے خود کرکے بتا اور جتا بھی دیا۔ اللہ کو اظہار تشکر کرنے والے بندے بہت پسند ہیں۔ اللہ رب العزت کی طرف سے ہمیں عطا ان گنت نعمتوں کو وقت وقت سے اظہار تشکر کرنے والوں میں سے اللہ ہمیں بنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں