ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ ملک نسیم اعوان ان ایکشن، پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھے ایجنٹ مافیا اور ٹاؤٹوں کی دوڑیں 48

ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ ملک نسیم اعوان ان ایکشن، پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھے ایجنٹ مافیا اور ٹاؤٹوں کی دوڑیں

ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ ملک نسیم اعوان ان ایکشن، پاسپورٹ آفس کے باہر بیٹھے ایجنٹ مافیا اور ٹاؤٹوں کی دوڑیں

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ ملک نسیم اعوان نے اپنے دفتر کے باہر بیٹھے ہوئے ایجنٹ مافیا اور ٹاؤٹوں کی دوڑیں لگوا دیں، ذرائع کے مطابق سول لائن کے علاقہ میں واقع پاسپورٹ آفس شیخوپورہ کے ڈائریکٹر ملک نسیم اعوان نے دفتر کے باہر ڈیرے لگائے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف پولیس ایکشن کرتے ہوئے انہیں حوالات میں بند کروا دیا جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

، ڈائریکٹر ملک نسیم اعوان نے اپنے آفس سے باہر آکر خود ایجنٹ مافیا کی فلیکسیں بھی پھاڑ ڈالیں- اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد اگر پاسپورٹ آفس کے باہر مجھے کوئی بھی ایجینٹ یا ٹاؤٹ نظر آیا تو میں اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کرواؤں گا۔ انہوں نے پاسپورٹ کے حصول کے لئےدور دراز علاقوں سے آۓ ہوئے لوگوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور اپنے عملے کو فوری حل کرنے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ آفس میں کوئی بھی شخص آپ سے رشوت مانگے تو فوراً اس کے بارے میں اطلاع دیں تاکہ میں رشوت لے کر کام کرنے والوں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لا سکوں، میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوں میں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور دیانتداری سے کرتا ہوں تاہم وہاں پر موجود لوگوں نے ڈائریکٹر ملک نسیم عوان کے کام کو سراہتے ہوۓ انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں دعائیں بھی دیں- انھوں نے شیخوپورہ کے میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخوپورہ کے صحافی بھائیوں کا بھی دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیتے ہوئے ہر معاملے میں تعاون کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں