35

خویزئی میں پولیس چیک پوسٹ ہٹانےکے خلاف احتجاجی دھرنا

خویزئی میں پولیس چیک پوسٹ ہٹانےکے خلاف احتجاجی دھرنا

ضلع مہمند ۔
خویزئی میں پولیس چیک پوسٹ ہٹانےکے خلاف احتجاجی دھرنا۔اہلکارعوام کیساتھ غیر مناسب رویہ اختیار اور بے جا تنگ کررہے ہیں۔ چیک پوسٹ کو فوری مقامی ابادی سے ہٹایا جائے۔مظاہرین
تحصیل خویزئی میں قائم پولیس چیک پوسٹ کے خلاف اٹا بازار میں احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا۔ کہ خویزئی میں ابادی کے ساتھ قائم پولیس چیک کے اہلکاروں عوام کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت مختلف حولی بہانوں سے بےجا تنگ کررہے ہیں۔ چیک پوسٹ کو مقامی ابادی کے وسط میں قائم کیا ہے

جس کی وجہ مقامی رہائشی تنگ آ چکے ہیں۔ جس سے مقامی لوگوں اور اہلکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے پولیس کے اعلی حکام سے بداخلاق اہلکاروں کے تبادلے سمیت چیک پوسٹ کو دوسری متبادل جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو ںصورت دیگر روڈ پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں