نکیال،یونین کونسل جندروٹ میں آٹا بحران،عوام پریشان،حکام خاموش 43

نکیال،یونین کونسل جندروٹ میں آٹا بحران،عوام پریشان،حکام خاموش

نکیال،یونین کونسل جندروٹ میں آٹا بحران،عوام پریشان،حکام خاموش

نکیال ( نمائندہ خصوصی ) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی تحصیل فتحپور تھکیالہ( نکیال) سیکٹر میں بالخصوص یونین کونسل جندروٹ آٹا ناپید،عوام کو سخت مشکلات ،آٹا مافیا کی من مانیاں عروج پر ،حکومت آزاد کشمیر اپنے عوام کو بنیادی انسانی حقوق دینے میں ناکام، عوام سراپااحتجاج۔تفصیلات کے مطابق نکیال یونین کونسل جندروٹ سمیت کئی علاقوں میں آٹا دستیاب نہیں غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے،

گھروں میں فاقے،حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں، 15 دن میں ایک بار جندروٹ سپلائی کو آٹا دیا جاتا ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق علاقہ کی آبادی تقریباً20 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے

کہ حکومت آزاد کشمیر لوگوں کو آٹا جیسی بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے، وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی دیہی علاقوں میں آٹافراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔قبل ازیں بھی آٹا کی قلت سے ایک دیہاتی نے خود سوزی کی کوشش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں