41

عیسی خیل قوم کے 15 ذیلی شاخوں کے تعاون سے ہم نے لیزکمپنی بنائی ہے، ملک غازی احمد

عیسی خیل قوم کے 15 ذیلی شاخوں کے تعاون سے ہم نے لیزکمپنی بنائی ہے، ملک غازی احمد

عیسی خیل قوم کے 15 ذیلی شاخوں کے تعاون سے ہم نے لیزکمپنی بنائی ہے۔دوسرے قوم کے کچھ لوگ ہمارے لیز کو متناعہ بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔جوکہ عیسی خیل کو منظور نہیں۔ ہم ہرقسم مزاحمت کے لئے تیار ہے۔اور مہمند انتظامیہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں
ان خیالات کا اظہار ملک غازی احمد .ملک یاسین عیسی خیل ۔ڈاکٹر عبدارشید۔حاجی نور محمد۔سبزعلی ۔لعل محمد۔عثمان خان حاجی خیراللہ ۔معراج گل۔محمداللہ اور عمراجان نے دیگر مشران کے ہمراہ مہمند پریس کلب میں پرہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا۔کہ قوم عیسی خیل کے علاقہ معدنیات سے بھری پڑی ہے

۔چونکہ عیسی خیل قوم کا علاقہ سیکیورٹی کی وجہ سے گزشتہ بارہ سال سے بند پڑاتھا۔2016 میں عیسی خیل قوم کے 15 ذیلی شاخوں نے مل کراپنے نمائندے منتخب کرکے معدنیات نکالنے کے لیے لیز پراسیسنگ کا اغازکیا۔ 2022 میں لیز کے پراسیسنگ مکمل کرکے ٹھیکیدار میرویس کو معدنیات نکالنے کا ٹھیکہ دیا۔
جس پرٹھیکہ دار معدنیات نکالنے کااغاز کیا۔مگر اب ہمارے قوم سے باہر ایک شخص ملک سلطان نامی شخص نے ہمارے لیز متنازعہ بنانے کی کوششیں کررہے ہیں اور ٹھیکہ دار کےراستے میں روڑے اٹکارہے ہیں۔
جس سے خالات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ملک سلطان نے گزشتہ روز وتکی چیک پوسٹ پر ہمارے قوم کے کچھ لوگوں روکا تھا۔۔جسے خالات خراب ہونے کے خدشات پائے جانے کا امکان ہے۔اب ڈی سی مہمند کے ساتھ ہمارا جرگہ ہواہے۔ہم ڈی سی مہمند سے مطالبہ کرتے ہیں۔کہ شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کرکے ٹھیکیدار کے ساتھ معدنیات نکالنے میں مدد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں