ہائے وے حادثہ اموات کے اسباب پر غور 42

آیات قرآن مجید کے ساتھ، یہ بے حرمتی والی سازش،کیا دانستہ کی گئی ہے؟

آیات قرآن مجید کے ساتھ، یہ بے حرمتی والی سازش،کیا دانستہ کی گئی ہے؟

۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707۔

“انار کلی” نام سے چاول کی بوری پر “سورۂ فجر”کی مکمل سورت چھپی ہوئی ہے، اور یہ چاول بہار “ارریہ”کے بازار میں بیچا جا رہا ہے۔ چاول خالی کر بوری کو کوڑے میں کیا نہیں پھینکا جائیگا؟ یہ خالی بوریاں سر راہ اور کوڑے دانوں پر، انسانی پاؤں سے کیا روندی نہیں جائیں گی؟ انار کلی برانڈ چاول غالباً “شری لال محل” چاول کمپنی کا بنایا ہوا ہے۔ کوئی بھی تجارتی کمپنی اپنے پروڈکٹ پیکنگ پر کوئی بھی مذہبی چیز، کمپنی مینجمنٹ کی حتمی رائے کے بغیر، نہیں جاری کیا کرتی ہے۔ گویا قرآن مجید کی آیتوں کو، چاول کی بوری پر

، پرنٹ کروا، قرآنی آیات لکھی ان بوریوں کو، بعد استعمال، کوڑے دانوں تک پہنچا، قرآن مجید کی ہتک و بے عزتی کرنا ہی کمپنی مالکان کی کیا منشا تھی؟ ایسے میں باسمتی چاول بکثرت استعمال کرنے والے ہم مسلمان، مسلمانوں اور اسلام دھرم کی دانستہ ہتک کرتی کمپنیوں کے جملہ پروڈکٹ کامقاطع کرتے ہوئے، انہیں

معشیتی نقصان پہنچائیں گے تو یقینا” وہ مستقبل میں ایسی بدتمیزی کرنے سے باز آسکتے ہیں۔عالمی سطح پر قرآن کی ہتک کرتے، یورپی ممالک کے پروڈکٹ کا عرب ممالک نے کامیاب مقاطعہ کرتےہوئے انہیں خوب تر انداز گھٹنوں پر لایا ہے

اب ہم بھارتیہ مسلمانوں کی باری ہے کہ ہم سنگھی ذہنیت ان بنئے تاجروں کا معیشیتی مقاطعہ ہی سے نمٹنے کے گر کو اپنائیں۔ اور انشاءاللہ ہمیں اس میں کامیابی ضرور ملے گی۔وما علینا الی البلاغ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں