قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی سندو خیل قندھاری کے دو فریقین کے درمیان سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ قبائلی عمائدین نے اے ڈی آر کے ذریعے ختم کردیا گیا
قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی سندو خیل قندھاری کے دو فریقین کے درمیان سالوں سے جاری جائیداد کا تنازعہ قبائلی عمائدین نے اے ڈی آر کے ذریعے ختم کردیا گیا جائیداد تنازعہ دو مہینے کے قلیل مدت میں فیصلے پر دونوں فریقین نے اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے
تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی سندو خیل میں فریق اول بختور شاہ ،سخی جان پسران رحیم گل ساکنان قنداری اور م فریقین دوئم تاج محمد ولد عرب گل خانہ وعدہ ولد گل زادہ تاج میر ولد ہمیش خان قنداری سندوخیل قندھاری کے درمیان کئ سالوں سے زمینی تنازعہ چلا آرہا تھا فریقین نے دو مہینے پہلے اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد آفریدی کے آفس میں اپنے تنازعے کے حل کیلئے درخواست دی
اس موقع پر دونوں فریقین نے سستا اور جلد انصاف پر اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند اور قبائلی مشر خان بہادر کا شکریہ ادا کیا بعد میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد آفریدی نے کہا کہ اے ڈی آر کے ذریعے اب تک علاقے کے بڑے تنازعات حتم ہوچکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہر قسم سہولت دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں علاقے میں جتنے تنازعات ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سادہ کاغذ پر درخواست دے سکتے ہیں ان پر فوری اے ڈی آر کے تحت کارروائی کرینگے