38

راولا کوٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ان پر ظلم و ستم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، صداقت مغل

راولا کوٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ان پر ظلم و ستم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، صداقت مغل

اسلام گڑھ (نامہ نگار)چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ صداقت مغل نے چنار پریس کلب رجسٹرڈ اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیلم سے بھمبر تک ایک کلو آٹے کے لیے مار ے مارے پھر رہے ہیں ،راولا کوٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ان پر ظلم و ستم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔چک ہریام پل کی تعمیر میں تاخیر حکومت کی ناکامی ہے میرپور کی عوام بیر و ن ممالک زرمبادلہ فراہم کرتے ہیں مگر افسوس منی لنڈن کی کھنڈرات سڑکیں، مہنگائی اور دیگر مسائل حل نہیں ہوئے

،مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ فوج موجود ہے دو لاکھ سے زائد لوگ شہید ہوئے ہیں انہیں وکلاء کی سہولت بھی میسر نہیں بھارت نے یاسین ملک کو سزائے موت سنائی مودی الیکشن جیتنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو آباد کرنا بہت بڑا ظلم ہے سات اگست کو ہم انڈین ایمبیسی کے سامنے دھرنا دینگے اسلام گڑھ کی صحافی برادری ،اسلام گڑھ کے غیور عوام سے گزارش ہے کہ اس میں شرکت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں