تحصیل حلیمزی کے علاقہ غلنئ اخونزادگان غلنئ میں جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند کاشمولیتی تقریب کا انعقاد
مہمندضلع۔
تحصیل حلیمزی کے علاقہ غلنئ اخونزادگان غلنئ NC.13 میں جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند کاشمولیتی تقریب کا انعقاد۔ گاؤں اخونزادگان۔میاں گان اور پگل کور کے کئ خاندانوں کے درجنوں افرادنے jui میں شمولیت اختیاکی۔jui ضلع مہمند کے امیر مفتی محمد عارف حقانی اور سرپرست اعلی مولانا سمیع اللہ نے انکو ٹوپی پہنائ اور مبارک باد دی تقریب میں jui کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ضلع مہمند میں آنے والا دور jui کا ہے۔کارکن الیکشن کیلیے دن رات ایک کرکے مکمل تیاری کریں۔تقریب سے مفتی محمدعارف حقانی ۔مولانا سمیع اللہ اور مقررین کا خطاب۔
ضلع مہمند میں jui نے باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں تحصیل حلیمزی کےNC.13 غلنئ اخونزادگان میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گاوں اخونزادگان۔میاں گان اور پکل کور کے کئ خاندانوں کے درجنوں افراد نے jui میں شمولیت اختیار کی۔ضلع مہمندمیں jui کے امیر مفتی محمدعارف حقانی ۔سرپرست اعلی مولانا سمیع اللہ۔تحصیل حلیمزی کے امیر مفتی عبدالخالق شاہ ۔تحصیل صافی کے امیرمولاناحنیف زمان اور مختلف علمائے کرام نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ jui کے خلاف ملک میں کئ بارختم کرنے کیلئے سازش کی گئ
لیکن اب ملک میں سب سے زیادہ لوگ جے یو ائ میں شمولیت اختیار کرتی ہے اور اسکا اصل وجہ یہی ہے کہ ہم اسلام کے خلاف سازش کی ناکامی کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت بھی کرتے ہیں ۔اور آج تک ہم پر ایک روپے کے کرپشن کا الزام بھی نہیں ہے۔مقررین نے سیکولر سیاسی پارٹیوں پر بھی الزام لگایا کہ ان پارٹیوں کے لوگ کرپشن کرکے اپنا سرمایا باہر ملکوں کو منتقل کرکے لندن اور امریکہ میں ابادہوتے ہیں لیکن جمعیت کے تمام سربراہان اور کارکن پاکستان میں آباد ہیں۔انکا کہنا تھا کہ آنے والا دور jui کا ہے
اور کارکن الیکشن کیلیے برپورتیاری کریں۔کیونک ضلع مہمند میں jui ایک مضبوط قوت بن گئ ہے۔ ۔انہوں نے جعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کیا اور مبارک باد دی اور انکو پارٹی کے ٹوپی بھی پہنائ۔تقریب میں دینی مدارس کے طلبا۔علاقای مشران jui کے عہدہ داران اور کارکنوں نے بھی شرکت کی آخر میں ملک اور قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعابھی کی گئ۔