59

شیخوپورہ، جعلسازی اور فراڈ کا بڑا سیکینڈل، شہزاد علی منشی کا اپنے مالک سے 70 لاکھ کا مبینہ غبن

شیخوپورہ، جعلسازی اور فراڈ کا بڑا سیکینڈل، شہزاد علی منشی کا اپنے مالک سے 70 لاکھ کا مبینہ غبن

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ میں جعلسازی اور فراڈ کا بڑا سیکینڈل، شہزاد علی منشی کا اپنے مالک سے 70 لاکھ کا مبینہ غبن کا معاملہ- ذرائع کے مطابق تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ کے علاقہ گلستان پارک کے طارق مسعود نامی شہری نے ملزم شہزاد علی ولد امیر علی کے خلاف ڈی پی او شیخوپورہ کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے غلہ منڈی شیخوپورہ میں حافظ جی اینڈ کمپنی کے نام سے عرصہ دراز سے آڑھت برائے فروختگی اجناس گڑ، شکر وغیرہ بنا رکھی ہے،

الزام علیہ کو اعتماد کی بنیاد حساب کتاب اور دکانداروں سے ریکوری کے لیے اپنی آڑھت پر ملازم / منشی رکھا تھا اور الزام علیہ کو تنخواہ کے عوض منافع پر 1/4 حصہ ادا کرنے کا طے پایا جسکی میرے بزنس میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ تھی جوکہ مکمل تحریری حساب کتاب، دکانداروں سے ریکوری وصولی رقم کا حساب maintain کرنے اور وصول کرنے کا پابند تھا اور اس کے فرائض میں شامل تھا حساب کتاب کھاتہ جات کے ریکارڈ کے لیے ایک لیپ ٹاپ بھی لے کر الزام علیہ کو دے رکھا تھا جس میں آڑھت کا مکمل حساب کتاب موجود تھا،

الزام الیہ نے تحریری حساب کتاب اور کھاتا جات میں ہیر پھیر اور جعل سازی و دھوکہ دہی کے ذریعے دکانداروں سے کی گئی لاکھوں روپے کی ریکوری میں غبن کیا، شک گذرنے پر روبرو گواہان محسن جمال شکیل احمد خالد محمود وغیرہ کہا تو الزام علیہ شہزاد علی امیر علی ساکن بھکی روڈ نز چوک طارق روڈ شیخوپورہ، نے ٹال پٹول سے کام لینا شروع کر دیا، پہلے تو لیپ ٹاپ میں خرابی کا بہانہ کیا

اور ٹال مٹول کرتا ریا لیکن پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ الزام علیہ نے بددیاتی کرتے ہوئے جعلسازی سے ریکارڈ میں تبدیلی کر کے 70 لاکھ روپے سے محروم کر دیا ہے، الزام علی نے پلاننگ کے ساتھ سائل کے ساتھ س لاکھ روپے کا بطور ملازم غبن کیا اور سائل کا ملکیتی لیپ ٹاپ ڈیل کمپنی مالیتی 30 ہزار روپے ریکوری بکس 6 عدد بابت کھاتہ جات، باردانہ مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے چوری کر کے بھی لے گیا

جن حوالوں سے غلہ منڈی کے صدر اور نائب صدر کو بھی کاروائی کے لئے درخواست دی تھی جنہوں نے بھی بعد از تحقیق الزام علیہ کو جلد سازی اور جعلی دستخط کر کے سائل کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحریر لکھ کر دی، الزام علیہ نے سائل کی جمع پونجی 70 لاکھ روپے اور چوری شدہ اشیاء لیپ ٹاپ بار دانہ اور ریکوری باکس کا اعتراف کیا اور روبرو گواہان محسن شکیل خالد محمود وغیرہ کی موجودگی

میں بھی واپسی کا وعدہ کیا لیکن اب اہم مقامی سیاسی شخصیت کے بل بوتے پر جان سے مار دینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر اپنی رقم یا اشیاء کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس کی خیر نہ ہوگی- تحریری درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے فوری نوٹس لینے پر تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ میں بجرم 408 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 1754/23 درج کرلیا گیا- مدعی طارق مسعود نے حکامِ بالا سے فوری فراہمی انصاف کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں