ضلع مہمند۔غلنئی ڈی سی آفس میں آئندہ انسداد پولیو مہم کااغاز
ضلع مہمند۔غلنئی ڈی سی آفس میں آئندہ انسداد پولیو مہم کااغاز۔پولیوافتتاحی تقریب میں ڈی سی مہمند٫ڈی ایچ اوسمیت علماکرام وقومی مشران کی شرکت ۔افتتاحی تقریب میں ڈی سی مہمندنے بچوں کوپولیو قطرے پلاکرائندہ مہم کا باقاعدہ اغازکیا۔پولیومہم میں 112178بچوں کوپولیوقطرے پلائیں جائینگے۔محکمہ صحت مہمندکوعقرب ڈاگ کی بارہ گاؤں حوالہ کرنے سے ٹوٹل تعدادمیں مزیدپانچ ہزار بچوں کوپولیوقطرے پلانے کااضافہ ہواہے۔مہم کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلی ہے۔ڈی ایچ او رفیق حیات
7سے11اگست آئندہ انسدادپولیو مہم کے حوالے سے ہیڈکوارٹر غلنئی ڈی سی مہمندافس میں افتتاحی تقریب کاانعقادہوا۔افتتاحی تقریب میں ڈی سی مہمند ڈاکٹراحتشام الحق٫ڈی ایچ او رفیق حیات٫ایم ایس حیات آفریدی سمیت علماکرام وقومی مشران نے شرکت کی۔انسدادپولیومہم کی افتتاحی تقریب میں ڈی سی مہمندعلماکرام وقومی مشران نے بچوں کوپولیوقطرے پلاکرائندہ مہم کاباقاعدہ آغاز کرکے آگاہی واک بھی کیا۔
اس موقع پر ڈی ایچ او رفیق حیات نے آئندہ پولیو مہم کے بارے میڈیاکوتفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ آئندہ انسدادپولیو مہم کے دوران ضلع بھرمیں 112178پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیوقطرے پلائیں گے۔جس میں ٹوٹل 472ٹمیں حصہ لینگے۔جن کی تمام تر انتظامات مکمل کرلی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ عدالتی فیصلے کیمطابق عقرب ڈاگ کی بارہ گاؤں محکمہ صحت مہمندکوحوالہ ہوئے ہیں۔جن میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی پانچ ہزار تعدادٹوٹل میں مزیداضافہ کرینگے
۔جہاں مہم کے دوران محکمہ صحت مہمندکے ٹیمیں خدمات سر انجام جبکہ سیکیورٹی ضلع چارسدہ انتظامیہ فراہم کرینگے۔انہوں نے مہم کوکامیاب بنانے کیلئے والدین٫علماکرام٫قومی مشران اور دوسرے طبقہ سےپوری تعاون کی اپیل کی۔