45

اہلیان ڈھلہ بجاڑ کا درینہ مطالبہ ایم ایل اے چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا

اہلیان ڈھلہ بجاڑ کا درینہ مطالبہ ایم ایل اے چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)اہلیان ڈھلہ بجاڑ کا درینہ مطالبہ ایم ایل اے چوہدری قاسم مجید نے پورا کر دیا، ڈھلہ بجاڑ کی سڑک کی تکمیل مکمل ہو گئی، جس پر نامور سیاسی و سماجی شخصیت ذوالفقار بجاڑوی،چوہدری رخسار، درینہ کارکن پی پی صوفی یعقوب گجر، حاجی خادم حسین، حاجی حنیف، اقبال ڈھلوی،،سرفراز ڈھلوی اور بوستان بھٹی سمیت اہلیان ڈھلہ بجاڑ نے درینہ مطالبہ پورا کرنے پر میڈیا سے اظہار خیالات کرتے ہوئے

کہا کہ ہم وزیرحکومت چوہدری قاسم مجید کے شکر گزار ہیں جنھوں نے تباہ حال سڑک کی تکمیل کا وعدہ اولین منصوبوں میں رکھ کر بڑی جلدی اسے عملی جامہ پہنایا انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح حلقہ ایل اے 2 میں تعمیر و ترقی کے ہیرو سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ہیں ہمیں یقین ہے کہ چوہدری قاسم مجید بھی اپنے والد کے نقش قدم پر گامزن ہیں چوہدری مجید نے سیاست کو عبادت سمجھ پوری جان فشانی سے اسے ادا کیا

اور ہمیشہ اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے کوشاں رہے ہیں اور آج بھی بیمار ہونے کے باوجود اپنے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔وہ حلقہ ایل اے 2 کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں جنھوں نے گلی نالی سے لے کر سکول کالج سمیت صحت کی سہولیات، سپورٹس گراؤنڈ، ٹیکنیکل اداروں سمیت دیگر عوامی فلاہی کام کیے۔ ہم اہلیان ڈھلہ بجاڑ چوہدری قاسم مجید کے مشکور ہیں جنھوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمارا مطالبہ پورا کیا اور زبوحالی کی شکار سڑک کے کام کو اپنے اولین منصوبوں میں رکھ کر اور ذاتی دلچسپی سے مکمل کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں