33

ہئیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (پونچھ ڈوژن) کی طرف سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ہئیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (پونچھ ڈوژن) کی طرف سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

آزاد کشمیر پونچھ ڈوژن(بیورو رپورٹ)ہئیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (پونچھ ڈوژن) کی طرف سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈی ڈی او سردار اشتیاق جبالی اور دیگر انتظامیہ کے علاوہ صدر ہئیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ( آزادکشمیر ریجن) اشتیاق احمد، ممتاز حسین جوائنٹ سیکریٹری ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (آزادکشمیر)،

جنرل سیکریٹری پونچھ ڈوژن ایڈوکیٹ حنیف اعوان، جنرل سیکرٹری ویلفیر کونسل صمد معاویہ، نائب صدر پروفیشنل کونسل پروفیسر ریاض احمد، جنرل سیکریٹری پروفیشنل کونسل خورشید بیگ ،لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ بابر عباس ، سیاسی رہنما اسد اللّہ طارق، سیاسی رہنما داؤد کریم کے علاوہ عوام نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (آزادکشمیر ریجن) نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اس بات کا عہد کیا کہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے انسانی حقوق کی تنظیم ہئیومن رائٹس کونسل آف پاکستان سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں