37

‘الحمداللہ میں درست ثابت ہوا’، عمران خان کی گرفتاری پر عمر فاروق کا ردعمل آگیا

‘الحمداللہ میں درست ثابت ہوا’، عمران خان کی گرفتاری پر عمر فاروق کا ردعمل آگیا

‘الحمداللہ میں درست ثابت ہوا’، عمران خان کی گرفتاری پر عمر فاروق کا ردعمل آگیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ الحمداللہ میں درست ثابت ہو گیا۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عمرفاروق ظہور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن کے مرتکب قرار پائے، عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی۔

عمر فاروق ظہور کا کہنا ہے کہ عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت اور شواہد سے میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سےان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیاہے۔

عمر فاروق کون ہیں؟

 عمر فاروق ظہور نے انکشاف کیا تھا کہ ’میں نے دبئی میں ایک لین دین کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی، (وہ مشہور گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی) فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں نے یہ قیمتی گھڑی فخر کے ساتھ خریدی تھی کیوں کہ یہ دنیا کا واحد ٹکڑا ہے جس پر ہمارے مقدس خانہ کعبہ کی تصویر ہے، بطور پاکستانی یہ گھڑی میرے لیے کسی کوہ نور کے ہیرے کی طرح قیمتی اور منفرد تھی اور جب مجھے یہ پتہ چلا یہ گھڑی فروخت کیلئے دستیاب ہے تو میں کسی صورت اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتا تھا کیوں کہ جس طرح بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دبئی کی مارکیٹس میں اس گھڑی کی مارکیٹنگ کی گئی تھی اس کے لیے مجھے خدشہ تھا کہ یہ گھڑی غلط ہاتھوں میں بھی جا سکتی ہے‘۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=hT0AQLTnRVU

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں