35

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف زمان پارک میں احتجاج کرنے والے 25 کارکن گرفتار

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف زمان پارک میں احتجاج کرنے والے 25 کارکن گرفتار

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف زمان پارک میں احتجاج کرنے والے 25 کارکن گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں احتجاج کرنے والے 25 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے 25 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ کراچی پریس کلب پر پہنچنے والے5 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں