39

مہمند ڈیم کے متاثرہ پٹی بانڈا کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر گھر خالی کردئے

مہمند ڈیم کے متاثرہ پٹی بانڈا کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر گھر خالی کردئے

ضلع مہمند(افضل صافی سے)
مہمند ڈیم کے متاثرہ پٹی بانڈا کے لوگوں نے رضاکارانہ طور پر گھر خالی کردئے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے 42 متاثرہ گھروں کے مالکان پر چک ۔ ٹینٹ اور ضرورت کے سامان تقسیم کئے ۔یکہ غنڈ ریسٹ ہاوس میں پروقار تقریب میں dc مہمند اعلی ضلعی افیسرز۔اور عمائدین کی شرکت۔مہمند ڈیم کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے ۔علاقے کے تمام لوگ تعاون کررہے ہیں۔ڈپٹی کمیشنر مہمند احتشام الحق کا میڈیا سے گفتگو۔
مہمند ضلع میں مہمند ڈیم کے قریب پٹی بانڈہ کے 42 گھروں کے مالکان نے انتظایہ سے مطالبات کئے تھے کہ ہمیں زمین اور گھروں کے پورہ معاوضہ دیاجائے جس میں ضلعی انتظامیہ نے ایک کمیٹی قائم کی جس نے مسلسل متاثرہ گھروں کے مالکان سے جرگے کئے اور مثارہ لوگوں کر راضی کرکے ان پر نقد رقم کی چک ۔ٹینٹ اور ضرورت کے سامان تقسیم کئے .اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر گھر خالی کئے۔
لوئر مہمند کے یکہ غنڈ ریسٹ ہاوس میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمیشنر مہمند احتشام الحق۔ADC ارشد خان۔AC لوئر مہمند صدام حسین میمن۔سابق MPA نثار مومند۔۔پٹی بانڈہ گاوں کے مشران اور میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ ضلع انتظایہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر نثار مومند اور ڈی سی مہمند احتشام الحق نے میڈیا کو بتایا کہ مہمند ڈیم ایک میگا پراجکٹ ہے

جس سے صرف مہمند کو نہیں تمام ملک کو فائدہ ہوگا اور مقررہ مدت تک اس پر کام مکمل کیا جائگا جس میں علاقے کے لوگ علاقے اور ملک کی ترقی کے خاطر مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ دن رات نگرانی کررہے ہیں ۔اور پٹی بانڈہ کے عوام نے رضاکارانہ طور پر اپنے گھر خالی کرکے ایک مثال قائم کیا ہے جس پر ہم انکے شکرگزار ہیں۔آخر میں انہوں نے متاثرہ گھروں کے مالکان پرنقد رقم کی چک۔ٹینٹ اور ضرورت کے سامان بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں