نومنتخب اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزادکشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان کی آبائی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری آمد 43

نومنتخب اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزادکشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان کی آبائی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری آمد

نومنتخب اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزادکشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان کی آبائی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری آمد

اسلام گڑھ(نامہ نگار) نومنتخب اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزادکشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان کی آبائی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری آمد،استقبال کے لیے پورا حلقہ امڈ آیا،پلاک، چکسواری، اسلام گڑھ، جٹی ڈھیری کراس میں ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا گیا ان کے اعزاز میں استقبالیہ کی مرکزی تقریب پوٹھہ بینسی میں کشمیر مارکی میں رکھی گئی

جس کی صدارت سالار جمہوریت حاجی ذوالفقار علی نے کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے اسپیشل ایڈوائزر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست خوش قسمت ہیکہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق جیساایماندار وزیراعظم ملا ہے جس کو پروٹوکول اور سیکورٹی کا کوئی شوق نہیں اور نہ کوئی نخرہ ہے ان کے نزدیک کام، کام اور بس کام ہے۔ریاست اور سیاست کے لئے بھی لئے بھی خوش قسمتی ہے کہ ایک عاجز اور نہایت سادگی والا وزیراعظم ملا ہے۔ وزیراعظم کے نزدیک ریاست کی ترقی کے لئے جو ویژن ہے اگر وہ مکمل نافذ ہوگیا تو خطہ کے لوگوں کو اپنے مسائل کھڑپنچوں کے پاس لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس سے بڑی گڈ گورننس اورکیا ہوگی

کہ لوگوں کے مسائل ترجیحات کی بنا پرحل ہونا شروع ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کو تعمیر و ترقی کر کے ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔کوشش ہے کہ رٹھوعہ ہریام برج کی جلد تکمیل کرائیں۔ماضی میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے اب رہ جانے والوں کو بلاتحصیص مالکانہ حقوق دیں گے۔حکومتی پالیسی اور ویژن کے اندر رہ کر جائز کام کے لئے جہاں بھی جانا پڑا جاؤنگا لیکن بلاوجہ کسی جگہ سینگ نہیں پھنساؤں گا۔سیاست خدمت کے جذبہ سے کی ہے

یہ اس کا صلہ ملا ہے جس پر وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ذمہ داری سونپی میں بھرپور کوشش کروں گا وزیر اعظم کے اعتماد پر پوا اتر سکوں اور بلا تحصیص عوام علاقہ کی خدمت کو اپنا مشن سمجھ کر جاری رکھوں گا۔نوجوان میرے ستارے ہیں ان کے روشن مستقبل کے لئے تعلیم کے ساتھ ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں کے میدان بھی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل ایڈوائزربرائے وزیراعظم آزاد کشمیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی حلقہ اسلام گڑھ چکسواری پہنچنے کے بعد کشمیر مارکی کاکڑہ ٹاؤن میں بڑے استقبالی جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

جلسہ کی صدارت بزرگ سیاسی راہنماء حاجی ذوالفقار علی نے کی جبکہ جلسہ سے سابق چیئرمین ضلع زکوٰۃ کونسل راجہ محمد ریاض خان،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری جاوید قادر،چیئرمین یونین کونسل پوٹھہ بینسی حمزہ اقبال، برطانوی راہنما راجہ فیاض سابق امیدوار ضلع کونسل تیمور علی خان، کونسلر طارق محمود،خالد محمود،یوتھ ونگ کے راہنما چوہدری آزان اصغرنے خطاب کیاجبکہ اس موقع پربرطانیہ سے آئے ہوئے معاون خصوصی کے بڑے بھائی چوہدری محمد شمیم، سابق جج چوہدری عبدالرشید،سابق ڈائریکٹر اطلاعات چوہدری محمد رشید،ٹھیکیدار اختر،راجہ محمد فاروق،راجہ امجد جوہرہ آباد،ماسٹر فضل الرحمان،

وائس چیئرمین برار لال،نائب صدر چنار پریس کلب جاوید اقبال بٹ، ممبر پریس فاؤنڈیشن و سیکرٹری جنرل چنار پریس کلب اسلام گڑھ محمد کاشف اکبر،سینئر صحافی حاجی امانت اللہ، راجہ خاور ساحل، چوہدری شوکت علی، کاروباری شخصیت امجد صدیق،حلقہ چکسواری کی تمام یونین کونسلوں کی نمائندہ شخصیات اور
بڑی تعداد میں عوام علاقہ سمیت اسلام گڑھ کے دیگر صحافی بھی موجود تھے۔اس سے قبل مشیر وزیر اعظم کا پلاک،چکسواری،اسلام گڑھ،جٹی ڈھیری کراس سمیت دیگر مقامات ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئی اور انہیں ہاروں سے لاد دیا گیا۔
سپیشل ایڈوائزربرائے وزیر اعظم آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے عوام علاقہ کا والہانہ پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے

کہ میرا عہدہ عوام کی امانت ہے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر سو فیصد پورا اترنے کی کوشش کرونگا قانون اور قاعدہ کے اندر رہ کر لوگوں کے مسائل حل کرونگا۔کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر کروں گا لیکن کوئی غلط کام نہیں کروں گااور نہ ہی مجھ سے غلط کام کی توقع رکھی جائے۔میں پہلی مرتبہ حکومتی سیٹ اپ میں شامل ہوا ہوں۔معاملات کو سمجھ کر ان کو منطقی انجام تک پہنچاؤں گا

جو کام ہونے والا ہوا کروں گا جو نہ ہونے کے قابل ہوا اس سے انکار کر دوں گا۔میری لوگوں سے التماس ہے کہ تھانے کچہری کے چکروں سے نکلیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق سے معاملات حل کریں۔اس موقع پر تمام مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کرنل محمد معروف کو سپیشل ایڈوائزر مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے منصفانہ فیصلے کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں