41

ریاست پر حملہ کرنے والوں کو سیاست کا حق نہیں ہونا چاہیے: رانا ثنا اللہ

ریاست پر حملہ کرنے والوں کو سیاست کا حق نہیں ہونا چاہیے: رانا ثنا اللہ

ریاست پر حملہ کرنے والوں کو سیاست کا حق نہیں ہونا چاہیے: رانا ثنا اللہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریاست پرحملہ کرنے والوں کو اسی ریاست میں سیاست کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ثبوت موجود ہیں، 9 مئی کے جتھے کے کسی رکن کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے انتخابی نشان پرالیکشن لڑے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اکتوبرمیں ہوتے تو نوازشریف اب تک واپس آچکے ہوتے، نوازشریف کس تاریخ کو واپس آئیں گےاس کا اعلان وہ خود کریں گے یا پارٹی کرے گی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نوازشریف کی واپسی کیلئے ستمبر، اکتوبر مناسب وقت ہے، وہ پاکستان آکر انتخابی مہم چلائیں گے، ان کی واپسی پر فقید المثال استقبال کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کے ساتھ ملک آگے نہیں چل سکتا، نوازشریف نے دو مرتبہ ملک کوبحران سے نکالا، موجودہ حالات میں قوم نوازشریف کی ہی بات سنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں