33

صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا بہترین انتخاب پر شکریہ ادا کیا

صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا بہترین انتخاب پر شکریہ ادا کیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار)راجہ ناظم علی سابق کوارڈینیٹر وزیر اعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اوورسیز برطانیہ ،راجہ مصدق علی ، حاجی ظہیر عباس اور راجہ خالد خالق نے چنار پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل اسلام گڑھ کے پریس نمائندگان سے بذریعہ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنل ریٹائرڈ محمد معروف ایک ملنسار ، وعدے کے پابند،بہترین دوست اور مخلص انسان ہیں موصوف حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری کی قدآور سیاسی شخصیت ہیں۔ جو اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔کرنل ریٹائرڈ محمد معروف خان کا اسپیشل ایڈوائزر وزیراعظم آزادکشمیر بننا خوش آئند ہے۔ ہم امید کرتے ہیں

کہ وہ بطور اسپیشل ایڈوائزر حلقہ اسلام گڑھ چکسواری کے درینہ مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ کرنل معروف اسلام گڑھ و حلقہ نمبر دو کی شان ہیں ان کی زندگی نڈر و بے باکی اور جذبہ خدمت سے مزین ہے انھیں ان کی محنتوں کا ثمر ملا ہے انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام بلاخصوص نوجوانوں کو درجنوں مسائل درپیش ہیں کئی اہم منصوبے التواء کا شکار ہیں امید ہے

کہ وہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے سمیت التواء کے شکار منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا بہترین انتخاب پر شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ کرنل معروف کا بطور ایڈوائزر انتخاب ریاستی امور نمٹانے میں اہم ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں