35

آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کا غیر معمولی اجلاس

آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کا غیر معمولی اجلاس

اسلام گڑھ(نامہ نگار)آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کا غیر معمولی اجلاس،ضلع بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مستقبل کے لائح? عمل بارے تبادلہ خیال اور پریس فاؤنڈیشن سے بیس سالہ تجربہ کے حامل سینئر صحافیوں کو ممبر شپ دینے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کا غیر معمولی اجلاس زیر صدرارت راجہ نثار منعقد ہوا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد احمد بٹ نے ادا کئے اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا

اجلاس میں سینئر نائب صدر حاجی خالد حسین،نائب صدورشاہد اقبال اور مرزا سلطان محمود،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زاہد حسین شاہ و دیگر عہدیداروں سمیت سابق سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی و دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں تنظیم کو مضبوط،فعال اور منظم بنانے کے لیے تجاویز کو زیر بخث لایا گیا اور آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جنرنلسٹس کے مرکزی صدرمحمد ظفیر بابا کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا

اجلاس میں 20سال سے صحافتی خدمات سر انجام دینے والے صحافیوں کی پریس فاؤنڈیشن میں ممبر شپ کے لئے گریجویشن اور عمرکی حد کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور ضلعی سطح پر نئے ممبران بنانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا آخر میں بانی صدر آزاد کشمیر سنٹرل یونین آف جنرنلسٹس ممتاز شمیم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایصال ثواب،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں