پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر 301 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 22 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ کی ڈالر کی قدر 314 روپے پر برقرار ہے۔