22

جھرک کے قریب ملا کا تیار پل پر وین اور ٹرک میں تصادم 7 افراد جاں بحق

جھرک کے قریب ملا کا تیار پل پر وین اور ٹرک میں تصادم 7 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ نمائندہ
جھرک کے قریب ملا کا تیار پل پر وین اور ٹرک میں تصادم 7 افراد جاں بحق
سماجی خاتون رہنما راحیلہ بھٹو سمیت 15 زخمی.سینیٹر سسئ پلیجو کا جانبحق افراد اور زخمیوں کے لئے دکھ کا اظہار ، شھری انسانی ہمدردی کے تحت خون کا عطیہ دیں تاکہ زندگیاں بچائ جاسکے انتظامیہ انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرے۔ سسئ پلیجو
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے آنے والی مسافر وین جھرک میں قومی شاہراہ پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئ

جس کے نتیجے میں دو خواتین چار مرد اور ایک بچی جاں بحق ہوئے . جانبحق ہونے والوں میں نادر بروھی ساکن شھداد کوٹ غلام حسین میمن ساکن کوٹری ۔مختیار علی ساکن ٹھٹھہ ۔ذوالفقار ساکن حیدرآباد ۔حاجراں ساکن سجاول اور محمد علی شامل ھیں جب کہ 10افراد زخمی ھوئے ھیں ان میں نور جہاں ، راحیلا بھٹو ایڈووکیٹ ،

عزیزاں ، غلام مصطفی ، عبدالستار صابر، قربان، سکندر، کریم بخش شامل ھیں۔ اس ہولناک حادثے پر چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ڈی سی ٹھٹھہ کو حادثے میں زخمی ہوئے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ریسکیو کرکے قریبی سول اسپتال جھرک پہنچایا گیا ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جھرک کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا. شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں